اسلام علیکم، آج اس بلاگ یعنی جواب نامہ کا پہلا urdu poetry پوسٹ لکھ رہا ہوں یعنی جواب نامہ کا افتتاح ہیں تو میں نے سوچا کہ افتتاحی پوسٹ حمد باری تعالی (urdu hamd) سے شروع کروں تاکہ ہمارا یہ (jawab nama) بلاگ آگے جاکر کامیاب ہوجائے ۔

حمد باری تعالی

    کروں کیوں نہ حمد و ثناء اس خدا کی 
    کہ جس نے  مجھے ہر  خوشی عطا کی
    کیا   درگزر   میری   ہر  ایک   خطا  کو
    یوں  مجھ   پر  مہربانی  کی  انتہا کی
   میں  کرتا  رہونگا  تیرا  شکر میرے مولا 
   میری    زندگی   نے  جب  تک   وفا  کی 
   مجھے  ہے   آس  بخشس  کی  اس  سے
   رحم   کرنا  عادت  ہے   میرے  اللہ  کی
⧪⧪⧪


 اچھا (jawab nama) بلاگ کا افتتاح تو ہوگیا، اب ہم دوسری جانب آتے ہیں کہ اس بلاگ کا مقصد کیا ہے  گوگل پر اگر دیکھا جائے تو آپ کو اردو زبان کے بہت ہی کم ویب سائٹس یا  بلاگ (urdu websites & urdu blogs) ملیں  گے،  اور کچھ ویب سائٹس اگر ہے بھی تو وہ خالص اردو زبان میں نہیں ہیں بلکہ اردو اور انگریزی کو مکس کرکے بنائے گئے ہوتے ہیں یعنی ہم سادہ الفاظ میں اسے رومن اردو (Roman Urdu) کہ سکتے ہیں ـبہت ہی کم ویب سائٹس آپ کو خالص اردو زبان میں اور urdu fonts میں ملیں گے۔

تو ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ایسا بلاگ بنایا جائے جو مکمل طور پر اردو زبان اور اردو فونٹس میں ہوں۔ ہمارا سب سے بڑا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کو آگے لانا ہے

اس بلاگ میں ہم آپ کے ساتھ مزے مزے کی باتیں کریں گے اور ساتھ میں شعروشاعری(urdu poetry) بھی کریں گے تو اس بلاگ کو کامیاب کرنے کے لئے ہمیں آپ کا ساتھ چاہیے۔  تو اس بلاگ کا سب سے پہلا غزل (urdu ghazal) ہم پیش کرتے ہیں حبیب جالبؔ صاحب (habib jalib poetry) کا۔

Sad Urdu Poetry 2 line
Best Urdu Poetry

غزل(1)

 دل  کی  بات  لبوں پر لاکر اب  تک  ہم  دکھ  سہتے ہیں 
 ہم نے  سنا  تھا اس  بستی میں  دل والے  بھی رہتے ہیں

بیت   گیا   ساون  کا  مہینہ،  موسم   نے   نظریں   بدلیں
 لیکن  ان  پیاسی آنکھوں  سے اب تک  آنسو  بہتے  ہیں

 ایک    ہمیں    آوارہ    کہنا    کوئی   بڑا    الزام   نہیں
 دنیا  والے  دل  والوں  کو  اور  بہت  کچھ  کہتے   ہیں

جن کی خاطر شہر بھی چھوڑا، جن کے لئے بد نام ہوئے
 آج   وہی   ہم   سے  بیگانے   بیگانے  سے  رہتے  ہیں

 وہ  جو  ابھی اس راہ گزر  سے چاک گریباں گزرا تھا
 اس   آوارہ    دیوانے   کو   جالبؔ  جالبؔ   کہتے   ہیں

ہمیں امید ہے کہ آپ کو یہ بلاگ(jawab nama)  پسند آئے گا اور اگر اس بلاگ کے بارے میں کوئی شکایت یا پھر کوئی مشورہ دینا چاہتے ہو تو اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن  میں آپ لکھ  سکتے ہیں۔